تاریخ شائع کریں2017 20 February گھنٹہ 15:03
خبر کا کوڈ : 260726

مغربی موصل کی آزادی کیلئے آپریشن, 79 دہشتگرد ہلاک

آپریش میں تین ٹنل اور پانچ خودکش جیکٹوں کو تباہ اور ہتھیاروں کے ایک گودام پر قبضہ کر لیا گیا
عراق میں مغربی موصل کی آزادی کیلئے جاری آپریشن میں اب تک دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے 79 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
مغربی موصل کی آزادی کیلئے آپریشن, 79 دہشتگرد ہلاک
عراق میں مغربی موصل کی آزادی کیلئے جاری آپریشن میں اب تک دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے 79 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی پولیس کے اعلی آفیسرشاکر جودت  نے کل کہا کہ داعش کے 79 دہشتگردوں کی ہلاکت کے ساتھ جنوبی موصل میں 13 ایسی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے کہ جن پر بم نصب تھے اور  اس کے علاوہ 30 بموں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ۔

مغربی موصل کی آزادی کیلئے شروع ہونے والے آپریش میں تین ٹنل اور پانچ خودکش جیکٹوں کو تباہ اور ہتھیاروں کے ایک گودام پر قبضہ کر لیا گیا۔

در ایں اثناموصل کو آزاد کرانے کے آپریشنل کمانڈر عبدالامیر رشید یارلله کا کہنا ہے کہ اب تک مغربی موصل کے 16 گاوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزيراعظمحیدرالعبادی نے کل اپنے خطاب ميں كہا تھا کہ مسلح افواج نينوا كے علاقے ميں داخل ہورہے ہيں جس كے بعد مغربی موصل كو آزاد كرانے كے لئے آپريشن حساس مرحلے ميں داخل ہوگا.

ياد رہے كہ موصل پر داعش نے جون 2014 ميں قبضہ كيا تھا اور موصل ہی ميں داعش دہشتگرد تنظيم كا سرغنہ ابوبكر البغدادی نے عراق اور شام ميں اپنے زير قبضہ علاقوں ميں خلافت كا اعلان كيا تھا.
https://taghribnews.com/vdccixqie2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ