تاریخ شائع کریں2016 14 March گھنٹہ 00:36
خبر کا کوڈ : 224672

سعودی عرب تیل کی قیمتیں گرا کر اپنی ہی معیشت کو تباہ کر بیٹھا،

سعودی عرب تیل کی قیمتیں گرا کر اپنی ہی معیشت کو تباہ کر بیٹھا،
سعودی حکومت نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے تیل کی قیمتیں گرائیں اور اپنی ہی معیشت کو تباہ کر لیا۔
سعودی عرب تیل کی قیمتیں گرا کر اپنی ہی معیشت کو تباہ کر بیٹھا،
 اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیوزی لینڈ میں ایک پروگرام میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے تیل کی قیمتیں گرائیں اور اپنی ہی معیشت کو تباہ کر لیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں، نیوزی لینڈ میں مقیم ایرانیوں سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت ایران کو نقصان پہنچانے اور اس کے لئے خطرات پیدا کرنے کے اقدامات مسلسل انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے تیل کی قیمتیں گرائیں لیکن اس طرح وہ اپنی اور خلیج فارس میں اپنے اتحادیوں کی ہی معیشت کو تباہ کر بیٹھی۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور یمن پر جارحیت نے سعودی حکومت کی معیشت کو تباہ کر دیا اور اب یہ حکومت اپنے زرمبادلہ کے ریزرو ذخائر سے کام لینے اور کریڈنٹ بانڈ بیچنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

محمد جواد ظریف کہا کہ تیل کی قمیتیں گرنے سے نہ صرف یہ کہ ایران کی معیشت مشکلات سے دوچار نہیں ہوئی بلکہ خوش قسمتی سے تیل کی آمدنی پر ایران کا انحصار جو پچاس فیصد سے زیادہ تھا، کم ہو کر تینتیس فیصد رہ گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس خطاب میں ایران کے حالیہ انتخابات میں عوام کی شرکت کو قابل تعریف بتایا اور کہا کہ ایران کے عوام نے انتخابات میں ہوشیاری اور سیاسی بصیرت کے ساتھ اپنی بھرپور شرکت سے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کر دیا اور دنیا کو بتا دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اپنا یہ معروف جملہ دہراتے ہوئے کہ کسی ایرانی کو کبھی بھی دھمکی نہیں دینی چاہئے، کہا کہ ایران ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات کا خواہشمند رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سنیچر کی شام نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے پر ویلنگٹن پہنچے تھے۔
https://taghribnews.com/vdccm0qii2bqie8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ