تاریخ شائع کریں2017 23 June گھنٹہ 23:34
خبر کا کوڈ : 272697

کوئٹہ، پاراچنار اور کراچی میں دہشتگردی/ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے
پاکستان کے تین حساس شہروں کوئٹہ، کراچی اور پارا چنار میں دہشتگردی کی وارداتوں کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ، پاراچنار اور کراچی میں دہشتگردی/ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان کے تین حساس شہروں کوئٹہ، کراچی اور پارا چنار میں دہشتگردی کی وارداتوں کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور خصوصی آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بیان کوئٹہ، پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے بعد سامنے آیا جس میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے آرمی چیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرکے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز شروع کر دیئے گئے ہیں، جبکہ یہ آپریشن انٹیلی جنس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے جا رہے ہیں۔‘

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ’دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم قون کی ہمت اور حوصلے کی وجہ سے وہ ناکام ہوگا۔‘

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ جمعہ ہی کی شام کو فاٹا کی کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں کراچی کے علاقے سائٹ میں ٹارگٹڈ حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سائٹ آصف احمد بوگھیو نے کہا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 مشتبہ افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdccoiqim2bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ