تاریخ شائع کریں2017 21 January گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 257712

بشار الاسد کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا :ترکی

ترکی نے شام سے متعلق اپنے موقف کو واضح طور پر تبدیل کرلیا
ترکی آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے بڑی امیدیں رکھتا ہے
بشار الاسد کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا :ترکی
ترکی نے شام سے متعلق اپنے موقف کو واضح طور پر تبدیل کرلیا ہے۔ ترکش نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا ہے۔

ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شیمشک کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آج کے بعد بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کرے گا۔ محمد شیمشک کے مطابق انقرہ حکومت امور کو حقیقی تناظر میں دیکھ رہی ہے کیوں کہ زمینی طور پر حالات بہت حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ضمن میں شیمشک نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے بڑی امیدیں رکھتا ہے اور بہت امید ہے کہ شام بحران پر بہتر حل نکل پائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم شام سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے. واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل شام بحران کی وجہ سے شامی صدر بشار الاسد کو قرار دیتا تھا لیکن اب اسکے موقف میں روس کی وجہ سے واضح تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ ترک حکومت اب بشارالاسد کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdf50xxyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ