تاریخ شائع کریں2017 27 April گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 266541

ايران مسئلہ كشمير كے منصفانہ طریقے سےحل كرانے کا خواہاں ہے

ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق نے گزشتہ روز ايران كا پانچ روزہ دورہ مكمل كرنے كے بعد لاہور پہنچنے پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے اپنے حالیہ دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے.
ايران مسئلہ كشمير كے منصفانہ طریقے سےحل كرانے کا خواہاں ہے
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق نے گزشتہ روز ايران كا پانچ روزہ دورہ مكمل كرنے كے بعد لاہور پہنچنے پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے اپنے حالیہ دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے.

انہوں نے كہا كہ ايران اور پاکستان نے تجارتی اور اقتصادی سرگرميوں كو مزيد بڑھانے اور اسی طرح چابہار اور گوادر بندرگاہوں كے مابین باہمی تعاون كی توسيع پر بھی آمادگی کا اعلان کیا ۔

پاكستان کے اسپيكر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوريہ ايران کے صدرمسئلہ كشمير كو پُرامن اور منصفانہ  طریقے سےحل كرانے کا خواہاں ہیں۔

واضح رہے كہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپيكر سردار اياز صادق كی قيادت ميں ایک10 ركنی پارليمانی وفد نے دورہ ايران كے موقع پر صدرمملکت حسن روحان، اپنے ايرانی ہم منصب علی لاريجانی، وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور ايران کی پارلیمنٹ كی قومی سلامتی كميٹی كے چيئرمين علاء الدين بروجردی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت معصومہ (ص) کے حرم مطہر کی زیارت کی۔
https://taghribnews.com/vdcdo90xfyt09k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ