تاریخ شائع کریں2017 24 January گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 258045

امریکہ نے بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑ دی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدے سے نکلنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے
بیرونِ ملک تیار کی گئی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا ارادہ:ٹرمپ
امریکہ نے بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑ دی
امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے تھے وہ صدارت کے پہلے ہی دن یہ معاہدہ ختم کر دیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدے سے نکلنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کرنے کے بعد کہا ہے کہ جو ابھی ہم نے کیا ہے وہ امریکی ورکروں کے لیے بہت بڑی چیز ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے ملک میں ملازمتوں کے مواقع برقرار رکھنے والی کمپنیوں کو ٹیکس اور قوانین میں بڑی رعایات دینے کا وعدہ بھی کیا۔

ٹرمپ نے کاروباری شخصیات سے ملاقات کے بعد متنبہ کیا کہ وہ ایسی کمپنیوں پر بہت زیادہ سرحدی ٹیکس بھی عائد کریں گے جو اپنا پیداواری عمل امریکہ سے باہر منتقل کریں گی۔

کاروباری حضرات سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک تیار کی گئی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ کو بس یہی کرنا ہے کہ آپ پیداواری عمل امریکہ میں ہی رکھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی آمد کے پہلے دن ہی امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پاٹنرشپ ڈیل سے باہر نکل جائے گا۔

آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو سمیت 12ممالک اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdoj0xkyt0kz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ