تاریخ شائع کریں2016 13 December گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 253644

رسول اللہ (ص) کی ذات پاک مسلمانوں کے درمیان نقطۂ اتحاد ہے

یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ذات پاک انسان کو تمام تر غلامیوں سے آزادی کے لئے واضح پیغام ہے
رسول اللہ (ص) کی ذات پاک مسلمانوں کے درمیان نقطۂ اتحاد ہے
تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم رہنما عبد الصمد انقلابی نے کہا ہے کہ رسول اللہ (ص) کی ذات پاک مسلمانوں کے درمیان نقطۂ اتحاد ہے۔

حزب المجاہدین کے صف اول کے عسکری کمانڈر نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی محبت میں ملی غلامی ہی حقیقی آزادی ہے، مسلمانوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ذات پاک انسان کو تمام تر غلامیوں سے آزادی کے لئے واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا یہی پیغام ہے کہ مسلمان غلامی کی زندگیوں کو خیرباد کہہ کر آزادانہ زندگیوں کے لئے کوشش کریں، سر اٹھا کر جی لیں، سربلندی سے اپنی حیات کے کارنامے مرتب کریں، غلامی کو قبول نہ کریں۔ آزادانہ زندگی گذاریں اور ملت و معاشرے کی آزادی اتحاد ملت کے بغیر ناممکن ہے، اتحاد اسلامی کے لئے بہترین اسوہ رسول اللہ (ص) کی ذات پاک ہے۔

عبدالصمد انقلابی کا کہنا تھا کہ کشمیر بھر میں ان ایام یا محرم الحرام کے ایام میں پرچم آویزاں کئے جاتے ہیں، ان پرچموں کو اور بھی زیادہ لگایا جائے، لیکن ان پرچموں پر کلمہ توحید رقم ہونا چاہیے۔ اتحاد اسلامی کے نعرے درج ہونے چاہیے، یہی ہماری کامیابی ہے۔ ’’ہفتہ وحدت‘‘ بلکہ پورا مہینہ ’’ماہ وحدت‘‘ کے طور پر منایا جانا چاہیے، ہم امام خمینی (رہ) کے ’’ہفتہ وحدت‘‘ کے آفاقی حکم کی تائید کرتے ہیں اور یہ حکم ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہوسکتا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں جماعت اسلامی کشمیر کا بنیادی رکن رہا ہوں، سید علی گیلانی اور سعاد الدین کے زیر تربیت پروان چڑھا ہوں، جنہوں نے ہمیشہ اتحاد اسلامی کے حوالے سے فعال رول ادا کیا ہے اور ہمیشہ امام خمینی ؒ کے آفاقی پیغامات کی تائید کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdos0xoyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ