تاریخ شائع کریں2017 27 August گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 281337

رقہ:داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں پانی بجلی اور غذا کی قلت

شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے میں دس ہزار شامی بچوں کی صورت حال نہایت خراب ہے
رقہ:داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں پانی بجلی اور غذا کی قلت
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے میں دس ہزار شامی بچوں کی صورت حال نہایت خراب ہے

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں داعش کے ذریعے قبضہ اور محاصرہ کئے گئے علاقوں میں دس ہزار شامی بچے نہایت خراب حالات میں زندگی بسرکررہے ہیں-

اقوام متحدہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رقہ میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں پانی بجلی اور غذا کی قلت ہے  کہا کہ اس شہر کے عوام خاص طور سے بچے بھوک اور خوف کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں-

شہر رقہ دریائے فرات کے کنارے واقع ہے اور ترکی کی سرحد سے صرف نوے کلومیٹر کے فاصلے پر ہے- اس رپورٹ کے مطابق رقہ میں داعش کے تین سے چار ہزار دہشتگرد موجود ہیں- شام کا بحران ، دوہزارگیارہ میں اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں منجملہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی یلغار کے بعد سے شروع ہوا ہے -

شام کی قانونی حکومت کے خلاف یلغار کا مقصد علاقے کی صورتحال کو صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا ہے تاہم شامی فوجیوں نے استقامتی فورسز کی مدد سےگذشتہ مہینوں کے دوران  اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو کاری ضربیں لگائی ہیں-
https://taghribnews.com/vdcdsf0x5yt0js6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ