تاریخ شائع کریں2017 19 January گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 257506

امریکی صدر باراک اوبامہ کی آخری پریس کانفرنس

روس کے ساتھ بہتر تعلقات امریکی مفادات میں ہیں:اوبامہ
اسرائیل اورفلسطین پرکسی بھی قسم کاحل مسلط نہیں کرسکتے۔ ک اوبامہ
امریکی صدر باراک اوبامہ کی آخری پریس کانفرنس
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے بطور صدر آخری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات امریکہ اور دنیا کے مفاد میں ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ پوتین کے دور میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوا،روس کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے، امریکی صدر نے مسئلہ فلسطین کے حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کا 2 ریاستی حل اسرائیل اورفلسطین کے مفادمیں ہے،کئی عشروں کے بعد اسرائیل کیلیے انتباہ لازمی تھا،اسرائیل اورفلسطین پرکسی بھی قسم کاحل مسلط نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ آزاد میڈیا ملک چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،میڈیا کو میرے احتساب کا حق ہے ،آزاد میڈیا ملک کے معاملات چلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے سائبر دور میں ہم شفافیت اور سکیورٹی میں درست توازن کو یقینی بنائیں گے،کوشش کریں گے روسی صدر کے ساتھ کام کرتے رہیں ،پیوٹن کے دور میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا،روس کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے،میں نے نومنتخب صدر کو مفید مشورے دیے ہیں،ایٹمی ہتھیاروں میں کمی سے متعلق روس تعاون نہیں کررہا تھا،روس کی منفی سوچ نے مسائل اور کشیدگی کو جنم دیا ہے،

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں،کئی عشروں کے بعداسرائیل کیلیے انتباہ لازمی تھا،یہودی آبادکاری2ریاستی حل میں رکاوٹ ہے،ریاستی حل سے ہی اسرائیل جمہوری یہودی ریاست رہ سکتاہے،تنازع کا2ریاستی حل اسرائیل اورفلسطین کے مفادمیں ہے،تنازع کے حل کیلیے پلیٹ فارم فراہم کرسکتے ہیں،اسرائیل اورفلسطین پرکسی بھی قسم کاحل مسلط نہیں کرسکتے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال اسرائیل کیلیے خطرناک ہے،مشرق وسطیٰ کے تنازع پرتشویش برقرارہے
https://taghribnews.com/vdce7f8wpjh8nni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ