>> فلسطینی مسئلے کے حوالے سے بعض عرب ممالک کا مؤقف شرمناک ہے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 12:23
خبر کا کوڈ : 276640

فلسطینی مسئلے کے حوالے سے بعض عرب ممالک کا مؤقف شرمناک ہے

اجائز صہیونی ریاست عرب ممالک کے درمیان تنازعات کا فائدہ اٹھاتی ہے اور مقبوضہ فلسطین کے مکمل قبضے کے لئے ایسے اقدامات کرتی ہے
اجائز صہیونی ریاست عرب ممالک کے درمیان تنازعات کا فائدہ اٹھاتی ہے اور مقبوضہ فلسطین کے مکمل قبضے کے لئے ایسے اقدامات کرتی ہے
فلسطینی مسئلے کے حوالے سے بعض عرب ممالک کا مؤقف شرمناک ہے
ایران میں متعین فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نمائندے نے القدس کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مسئلے کے حوالے سے بعض عرب ممالک کا مؤقف شرمناک ہے.

تفصیلات کے مطابق تہران میں 'مسجد الاقصی کی اسلامی ترجیح، مقاومت کا تسلسل' کے عنوان سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نمائندے 'خالد القدومی'، فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے نمائندے 'ناصر ابو شریف' اور اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے تحقیقی مرکز کے سربراہ 'حسین اکبری' نے شرکت کی.

اس موقع پر خالد قدومی نے مسجد الاقصی کی حالیہ صورتحال اور واقعات کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بعض عرب ممالک کا موقف ذلت کا باعث بنا ہے اور امریکی اور اس کے علاقائی اتحادیوں ناجائز صہیونی ریاست کے وحشیانہ اقدامات کی حمایت کرتے ہیں.

ڈاکٹر قدومی نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست عرب ممالک کے درمیان تنازعات کا فائدہ اٹھاتی ہے اور مقبوضہ فلسطین کے مکمل قبضے کے لئے ایسے اقدامات کرتی ہے. 

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے مسجد الاقصی کے مکمل قبضے کا مقصد اپنی نئی سازشوں کا نفاذ ہے.

حماس تنظیم کے نمائندے نے فلسطینی قوم کی ذہانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج اہم مسئلہ فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکنا نہیں بلکہ مسجدالاقصی کا سیاسی مسئلہ بہت اہم ہے اسی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجدالاقصی کے بند دروازوں کے سامنے نماز ادا کر رہے ہیں.
 
https://taghribnews.com/vdceep8w7jh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ