تاریخ شائع کریں2015 13 July گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 198287

اسلامی ممالک اتحاد کے قیام کی کوشش کریں- آیت اللہ محسن اراکی

اسلامی ممالک اتحاد کے قیام کی کوشش کریں- آیت اللہ محسن اراکی
تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ امن کی برقراری، اتحاد کے قیام اور کشیدگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں-
اسلامی ممالک  اتحاد کے قیام  کی کوشش کریں- آیت اللہ محسن اراکی
تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں تاجکستان کے سفیر نعمت اللہ امام زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر ایک ایسی بڑی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی طاقت میں تبدیل ہو سکتے ہیں جس سے علاقے بلکہ پوری دنیا کے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے- آیت اللہ اراکی نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے اتحاد کی صورت میں سیاسی و اقتصادی شعبوں میں بھی متحدہ موقف وجود میں آئے گا جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچے گا- انھوں نے امید ظاہر کی کہ تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم اور تاجکستان کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا- اس ملاقات میں تہران میں تاجکستان کے سفیر نعمت اللہ امام زادہ نے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی کو تاجکستان میں انتہا پسندی کے خلاف عنقریب منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا-
https://taghribnews.com/vdcevv8zfjh8owi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ