تاریخ شائع کریں2016 1 December گھنٹہ 21:14
خبر کا کوڈ : 252502

ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ کی نواز شریف سے فون پر بات چیت
ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ مسائل کے حل کے لیے، پاکستان کی مرضی کے مطابق ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ،  پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں گے
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں گے اور یہاں کے لوگوں سے ملنا چاہیں گے، جبکہ وہ موجودہ مسائل کے حل کے لیے، پاکستان کی مرضی کے مطابق ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار نواز شریف سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دینے کے لیے فون کیا تھا۔امریکی صدر نے نواز شریف کو سراہتے ہوئے ان سے جلد ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک زبردست ملک ہے جہاں بے شمار مواقع موجود ہیں اور پاکستانی عوام ذہین ترین لوگوں میں سے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کار بننے کو تیار ہیں، لیکن اوبامہ انتظامیہ کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ ایسا تب ہی کریں گے جب دونوں ممالک اس پر راضی ہوں۔

اس سے قبل 9 نومبر کو بھی وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دیے گئے مبارکباد کے پیغام میں کہا تھا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح یقیناً امریکی عوام کی کامیابی اور جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق پر ان کے پختہ یقین کی علامت ہے۔'وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اور امریکا کے مضبوط اسٹریجک تعلقات ہیں، جن کی بنیاد آزادی، جمہوریت، باہمی عزت اور مفادات پر قائم ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے‘۔

9 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کے ساتھ عہدہ صدارت کے لیے کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfx0d00w6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ