تاریخ شائع کریں2017 20 July گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 275986

قم المقدسہ میں احیاء مکتب جعفریہ میں شہداء کا کردار کانفرنس کا انعقاد

پاکستان میں شہداء کے خون کی بدولت عزاداری مظلوم کربلا نہ کبھی رُکی تھی اور نہ کبھی رکے گی
امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم معصوم ہستی ہیں جنہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں اسلام بالخصوص شیعیت کے اصولوں کو مستحکم کیا
قم المقدسہ میں احیاء مکتب جعفریہ میں شہداء کا کردار کانفرنس کا انعقاد
پاکستان میں شہداء کے خون کی بدولت عزاداری مظلوم کربلا نہ کبھی رُکی تھی اور نہ کبھی رکے گی، بلکہ ایسا بھی کوئی قانون ہمیں قبول نہیں جو عزاداری کو محدود کرے. 

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں شیعہ علما کونسل کی جانب سے مورخہ 19 جولائی 2017ء بروز بدھ شہادت صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام، اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص علامہ حسن ترابیؒ اور شہدائے پاراچنار کے حوالے سے "احیاء مکتب جعفریہ میں شہداء کا کردار" کے حوالے سے عظیم الشأن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں دینی طلاب کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی جس سے صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ مولانا سید ناظر عباس تقوی صاحب نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم معصوم ہستی ہیں جنہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں اسلام بالخصوص شیعیت کے اصولوں کو مستحکم کیا، اور بے شمار شاگردوں کی تربیت کر کے اسلامی معاشرے کے حوالے کیا جنہوں نے اسلام کا صحیح تعارف اور حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ عزاداری کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایسی کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں جو عزاداری امام حسین ؑ کو روکے، آئین انسانی حقوق کو تحفظ دیتا ہے، ایسا کوئی قانون جو حقوق کو سلب کرے وہ قابل قبول نہیں ہے.

ملت تشیع کی پے در پے شہادتوں کے حوالے سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہدف اعلیٰ ہو تو لامحالہ اس کیلئے قربانیاں بھی دینا پڑتی ہیں۔ قربانی دیئے بغیر کسی بڑے اور اعلیٰ ہدف تک نہیں پہنچا جا سکتا، پاکستان میں ہزاروں شیعہ شہید کئے گئے یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کمزور ہو رہی ہے، شہادت سے نہ کوئی قوم ختم ہو سکتی ہے اور نہ ہی کمزور پڑسکتی ہے اگر تشیع شہادت سے ختم ہو جاتی تو واقعہ کربلا کے بعد سے خرم ہوچکی ہوتی. 

شہید حسن ترابی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شہید ایک عظیم انقلابی اور مخلص شخصیت تھے اور پاکستان میں کی جانے والی وحدت و اتحاد کی کوششوں میں ان کا کلیدی کردار رہا، شہید علامہ حسن ترابی نے اپنی پوری زندگی ملت تشیع کی خدمت کرتے ہوئے گزاری اور پاکستان میں تشیع کے وقار کو بلند کیا.
 
https://taghribnews.com/vdcg7n9x3ak9uy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ