تاریخ شائع کریں2017 25 June گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 272952
عید شعیہ سنی نہیں ہو تی

اہل سنت کے نزدیک عید منانا اسلامی حاکم کے اعلان کے مطابق ہے

عید سعید فطر بڑی اسلامی عیدوں میں ایک ہے کہ جیسے مسلمان شیعہ و سنی ملکر کو یکم شوال کو مناتے ہیں
مسلمانوں کے اتحاد کے پیش نظر اور احادیث نبوی اور فقہی مبانی پر عمل کرتے ہوئے، عید سعید فطر میں حاکم شرع و لی امر المسلمین مقام معظم رہبری کی پیروی ضروری ہے اور کسی بھی طرح کی مخالفت شرعی طور پر جائز نہیں ہے
اہل سنت کے نزدیک عید منانا اسلامی حاکم کے اعلان کے مطابق ہے
تقریب، خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق، مسلمان ایک ماہ روزہ و پروردگار کی عبادات کے بعد ایک خاص اسلامی رسم کے ذریعےسے ماہ مبارک رمضان کو خدا حافظ کرتے ہیں۔                                                                                               
عید کا تہوار مسلمانوں کاایک بہت بڑا تہوار ہو تاہے کہ جو وحدت و انسجام کا مکمل نمونہ ہے۔

ایران کے صوبے آزربائنجان غربی میں عید سعید فطر: 
ملتوں اور ادیان کے قوس قزع کی سرزمین بہت سی اہمیتوں کی حامل ہے اس صوبے کے اکابرین اہل تسنن نے اس عید کو شیعہ سنی کے درمیان اتحاد کا سر چشمہ قراردیا ہے۔

پیرانشھر کے امام جمعہ نے کہا کہ ’’ عید سعید فطر مسلمانوں کی بڑی اور  شیعہ سنی کی مشترک عید ہے،
جناب مصطفیٰ محمودی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ’’ ایران میں سارے مسلمان نظام اور ولایت فقیہ کے تابع ہیں، اس ملک میں شیعہ سُنی عید نہیں ہوتی ہے بلکہ ساری عیدیں اسلامی عیدیں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’اہل تسنن اور اسلام میں عید فطر کی بہت اہمیت ہے اس بنا پر عید سعید فطرکا اعلان رویت ھلال اور مقام معظم کے دفتر سے تائید کے بعد کیا جاتا ہے۔

امام جمعہ پیرانشھر نے کہا " عید سعید فطر کا اعلان اہل تسنن کے مطابق حاکم اسلامی کے ذمہ ہے، انھوں  کہا کہ ’’میں وضاحت کردوں" کہ جب بھی چاند دیکھائی دیا اور مقام معظم رہبری کے دفتر سے تائید ہو ئی، تو عید ہے۔

جناب محمودی نے کہا کہ ’’ماہ مبارک رمضان خدا کی مہمانی کا مہینہ تھا اور عالم اسلام اور بالخصوص ایران کے مسلمان اس مہینے میں دستور دینی کے مطابق اپنے اعمال انجام دیتے ہیں اور عید فطر کے دن نماز جماعت پڑھ کر اس ماہ کو خدا حافظ کرتے ہیں، انھوں مزید کہا کہ ’’روئت ھلال  اور نماز عید فطر اتحاد کو تقویت بخشتی ہے اور ملت کو جوڑنے میں مدد دیتی ہے اور دشمنوں کے شوم ارادے  سے محفوظ رکھتی ہے یہ وحدت دشمن کی نگاہ میں کانٹے کی مانند ہے جسے وہ برداشت نہیں کر پا رہے۔

مقام معظم رہبری کے دفتر کا اعلان ،عید کا اعلان ہے :
شاہین دژ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا کہ ’’عید سیعد فطر کے اعلان کی شرط، مقام معظم رہبری کے دفتر کااعلان ہے ‘‘۔
جناب حاصل بالقچی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ’’مسلمانوں کے اتحاد کے پیش نظر اور احادیث نبوی اور فقہی مبانی پر عمل کرتے ہوئے، عید سعید فطر میں حاکم شرع و لی امر المسلمین مقام معظم رہبری کی پیروی ضروری ہے اور کسی بھی طرح  کی مخالفت شرعی طور پر جائز نہیں ہے ‘‘۔

انھوں نے وضاحت کی کہ ’’عید سیعد فطرکی نماز ولی امرمسلمین کے دفتر کے اعلان کے بعد ہو گا ‘‘۔

شاھین دژ کے اہل سنت امام جمعہ کے مطابق یہ عید مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو تقویت عطا کرے گی۔ انھوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ۔۔۔۔’’ ماہ مبارک رمضان میں مسلمانوں کے مشترک اعمال کی بدولت، خداوند متعال مشترک ثمرات اور جزعطا کر ے گا، عید سعید فطر مسلمانوں کے قلوب کے نزدیک ہو نے کا سبب ہے، سب مسلمانوں نے ماہ رمضان میں روزہ رکھا ہے اور سب عید منائیں گے اور عید کے دن سب نے نماز پڑھنی ہے اس بنا پر شیعہ و سنی کے درمیان ایک اتحاد قائم ہے  ۔
اور کیونکہ  سب  ایک دین کے تابع ہیں، انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا،’’ اہل سنت نے انقلاب کے بعد بارہا اس بات اس کا ثبوت دیا ہے، سخت سے سخت حالات میں اہل سنت پیرو ولایت و رہبر رہے ہیں یہ ایک اسلامی معاشرے میں  ھمبستگی اور اتحاد کی علامت ہے۔

حاکم کے حکم کے تابع: 
نقدہ کے اہم سنت امام جماعت ہمارے نمائندے سے اُرومیہ میں ایک انٹرویو میں  کہا کہ ’’ تمام اسلامی مذاھب میں اور خود مذاھب کے اپنے اندر اختلافات موجود ہیں، اس کے باوجود یہ سارے مذاھب قابل قبول ہیں ان کی چارہ جو ئی اور اختلافات کے حل کے لئے حاکم موجود ہے۔

جناب ابراہیم سرخابی ورئت ھلال کے بارے میں کہاکہ ’’ روئت ھلال کی بحث اور اس کی روئت وہ الگ چیزیں ہیں‘‘  انھوں نے تاکید کی کہ ’’ روئت کی بحث میں ممکن ہے کہ بہت سی جگہ پر نظر آجائے مگر اس کے ثبوت کے لئے حاکم شرع کا دستور لازمی ہے۔

انھوں نے اس بات کی تاکید کی کہ ’’ ہم حاکم کے حکم کے تابع ہیں‘‘ ، انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ ’’ قومی و مذبھی احساسات کے پیش نظر ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے کہ وہ نظام کے خلاف ہو، میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ   رویت ھلال ماہ شوال کا اعلان حاکم کی جانب سے ہونا ضروری ہے تا کہ عید منائی جائے‘‘۔
https://taghribnews.com/vdcgnx9xxak9uy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ