تاریخ شائع کریں2017 18 January گھنٹہ 07:47
خبر کا کوڈ : 257337

ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا

واشنگٹن کو ایٹمی معاہدہ جس طرح ہے اسی طرح قبول کرنا پڑے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا۔
ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے منگل کے روز الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا، کہا کہ اگر امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو پھاڑ دیا تو ایران کسی چیز کو نہیں کھوئے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ایران بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو اس طرح دوبارہ شروع کرے گا کہ امریکیوں کو اس سے جھٹکا لگے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات یا اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی آمادگی نہیں رکھتا ہے، مزید کہا کہ واشنگٹن کو ایٹمی معاہدہ جس طرح ہے اسی طرح قبول کرنا پڑے گا یا یہ کہ اسے پاؤں تلے روند دے اور اس کی خلاف ورزی کی ذمہ داری لے لے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgwu9xuak9nw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ