تاریخ شائع کریں2015 24 June گھنٹہ 03:12
خبر کا کوڈ : 195922

ایران پارلیمنٹ،ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو پر پابندی کا بل پاس کردیا۔

ایران پارلیمنٹ،ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو پر پابندی کا بل پاس کردیا۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے منگل کو فوجی مراکز کے معائنے اور ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو پر پابندی کا بل پاس کردیا ہے
ایران پارلیمنٹ،ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو پر پابندی کا بل پاس کردیا۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے منگل کو وہ بل پاس کردیا جس کی رو سے حکومت ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ملک کی فوجی تنصیبات کے معائنے اور ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو کی اجازت نہیں دے سکتی - اس بل کے ذریعے حکومت کو ایرانی قوم کے ایٹمی حقوق اور ایٹمی میدان میں حاصل ہونے والی پیشرفت اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنایا گيا ہے- منگل کو ایرانی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے بل کی بنیاد پر جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران کے فوجی مراکز اور ایٹمی سائنسدانوں تک دسترسی کی اجازت نہیں دی جائے گی- اس بل کے مطابق ایٹمی سمجھوتہ صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کے خاتمے کی شق اس میں شامل ہو- منگل کے اجلاس میں، پارلیمنٹ میں حاضر دو سو چوالیس اراکین میں سے دوسو تیرہ اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیئے- اس بل کی بنیاد پر گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں کسی بھی قسم کا نتیجہ اسی صورت میں معتبر سمجھا جائے گا کہ جب اس بل میں شامل تمام شقوں کی پابندی کی جائے- اس بل کی رو سے مذاکرات کے نتیجے سے متعلق رپورٹ کو مجلس شورائے اسلامی میں پیش کیا جانا ضروری ہے-
https://taghribnews.com/vdchimnzi23nwwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ