تاریخ شائع کریں2017 23 June گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 272638

عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے

اب یقیناً مسئلہ فلسطین حل ہونے کی طرف جا رہا ہے، قبلہ اول بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی قریب ہے
پاکستان کے بزرگ عالم دین اور رہنما علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس کے اجتماعات کا اب ساری دنیا میں بھرپور انعقاد کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں عوام نے امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہا ہے۔
عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے
 پاکستان کے بزرگ عالم دین اور رہنما علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس کے اجتماعات کا اب ساری دنیا میں بھرپور انعقاد کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں عوام نے امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہا ہے۔
 
علامہ عباس کمیلی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، غاصب صیہونی حکومت اور انکے حواریوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ایک فرقے کا احتجاج ہے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، عالمی یوم القدس مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی مثبت و موثر ثابت ہوا ہے، عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو دبانے اور پس پشت ڈالنے کی صہیونی و امریکی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے، اور اس کے اثرات بہت تیزی کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں، بالکل اسی طرح کہ جیسے اسرائیل بہت تیزی کے ساتھ اپنے گرد حفاظتی دیواریں کھڑی کرکے محدود ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا وہ وقت گیا کہ جب مسئلہ فلسطین کو دباکر پس پشت ڈالنے کی سازشیں کامیاب ہو رہی تھیں، لیکن اب یقیناً مسئلہ فلسطین حل ہونے کی طرف جا رہا ہے، قبلہ اول بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی قریب ہے۔

علامہ عباس کمیلی نے مزید کہا کہ مسلم و عرب حکمران خود آزاد نہیں ہیں، بلکہ مسلم عوام پر مسلط کئے گئے ہیں، وہ امریکا اسرائیل کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے، یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک کا کردار انتہائی شرمناک اور مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو آپس میں اغیار نے لڑوایا ہے، مسلمانوں کے سارے مسائل انہی عالمی طاقتوں کے پیدا کردہ ہیں۔ جہاں تک بات ہے اسلامی اتحاد بنانے کی تو اس کیلئے پہلے مسلم حکمران خود بھی تو حقیقی معنوں میں مسلمانوں کے حکمران ہوں، عالم اسلام کے مفادات کو مدنظر رکھیں، مسلم ممالک کے مفادات کو دکھیں، مسلم امہ کے مفادات کو پیش نگاہ رکھیں نہ کے اغیار کے مفادات کے غلام ہوں، نہ اسلام دشمن قوتوں کے اشاروں پر ناچیں، اس سے بڑھ کر شرمناک بات کیا ہو سکتی ہے سعودی عرب کے اسرائیل سے بہترین تعلقات ہیں، جو منظر عام پر آنا شروع ہو چکے ہیں، یہ کس بات کی غمازی ہو رہی ہے، مسلم و عرب حکمران تو اسلام دشمنوں کے مفادات کیلئے کام کرتے نظر آتے ہیں، نہ کہ مسلمانوں کے مفادات کیلئے۔
 
https://taghribnews.com/vdchxini623nq-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ