تاریخ شائع کریں2015 10 August گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 201240

وزیراعظم نواز شریف بیلاروس پہنچ گئے.

وزیراعظم نواز شریف بیلاروس پہنچ گئے.
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف پیر کو تین روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ گئے.وزیراعظم کا منسک میں والہانہ استقبال کیاگیا اور ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف  بیلاروس پہنچ گئے.

رپورٹ کے مطابق منسک پہنچنے پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، نائب وزیر اعظم اور بیلاروس کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا منسک میں والہانہ استقبال کیاگیا اور ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم کے شیڈول کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن،وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس گئے ہیں. وزیراعظم نواز شریف بیلاروس کے دارالحکومت منسک کے پریذیڈنٹ ہوٹل میں قیام کریں گے اور ان کے لیے باقاعدہ استقبالیہ تقریب آزادی محل میں منعقد ہوگی۔ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم آزادی محل میں پودا بھی لگائیں گے جبکہ گیارہ اگست کو وزیراعظم نواز شریف اور بیلاروس کے وزیراعظم اندرے کو بےکوو کے مابین ملاقات ہوگی. دورے کے دوران وزیراعظم بیلاروس کی قومی اسمبلی کا بھی دورہ کریں گے جبکہ گیارہ اگست کو وہ وکٹری اسکوائر جائیں گے۔

چیئر مین ایوان نمائندگان اور جمہوریہ کونسل کے چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے شیڈول کا حصّہ ہیں جبکہ بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی وزیر اعظم کو ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی دے گی. وزیراعظم بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ منسک ٹریکٹر ورکس اور ہیوی ٹرکس مینو فیچرنگ پلانٹ بیلاز کا بھی دورہ کریں گے. وزیراعظم نواز شریف 12 اگست کو واپس وطن روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل تقریباً دو ماہ قبل بیلاروس کے صدر اسلام آباد پہنچے تھے جس کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے یہ بیلاروس کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔
https://taghribnews.com/vdci5zarut1aur2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ