تاریخ شائع کریں2016 18 December گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 254260

عالم اسلام تکفیریت کے اصل چہرے کو پہچانے

تکفیری گروہوں کے بدمعاش کارندے در اصل استکبار کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں اور ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں کہ جنہیں بیان نہیں کیا جا سکتا
افغانستان کے شہر مزار شریف کی شورائے اخوت کے عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ تمام عالم اسلام تکفیریت کے اصل چہرے کو پہچانیں تاکہ استکبار اور مغرب اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
عالم اسلام تکفیریت کے اصل چہرے کو پہچانے
افغانستان کے شہر مزار شریف کی شورائے اخوت کے عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ تمام عالم اسلام تکفیریت کے اصل چہرے کو پہچانیں تاکہ استکبار اور مغرب اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

تیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرئوف توانا نے کہا کہ تکفیری گروہوں کی ماہیت قتل و گارت گری اور انتہا پسندی پر مشتمل ہے اور تکفیری گروہوں کے بدمعاش کارندے در اصل استکبار کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں اور ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں کہ جنہیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے تکفیریوں کو دو گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دو طرح کے تکفیری سرگرم عمل ہیں ایک وہ جنہیں ہر چیز کا علم ہے اور دوسرے وہ جو جاہل ہیں اور انہیں کسی بات کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگاہ تکفیری گروہ عالمی خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کاروں پر مشتمل ہے تاکہ وہ اپنے آقائوں کے منصوبے مکمل کر سکیں لیکن جاہل تکفیری گروہ وہ ہیں کہ جو بغیر سوچے سمجھے ان گروہوں کا حصہ بن گئے ہیں اور اب انکے پاس باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

عبدالرئوف توانا نے کہا کہ مغربی ممالک اپنے پروپیگنڈے کے زریعے داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کو بڑھا چڑحا کر پیش کر رہے ہیں تاکہ عوام غیر ارادی طور پر انکی جانب مائل ہوجائیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ عالم اسلام کے ہر فرد کو ان تکفیری گروہوں کا اصل چہرہ دکھانے کے لئے بھرپور کام کیا جائے تاکہ مغربی ممالک اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کر سکیں۔
 
 
https://taghribnews.com/vdciq5arut1awr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ