تاریخ شائع کریں2017 25 January گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 258177

پاک،ایران تعلقات کی توسیع کیلئے مزید قدم اٹھانا ناگزیر ہے

پاک،ایران تعلقات کی توسیع کیلئے مزید قدم اٹھانا ناگزیر ہے: سنئیر ایرانی رکن مجلس
دورہ پاکستان کا ایک اہم مقصد دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا ہے. علاء الدين بروجردی
پاک،ایران تعلقات کی توسیع کیلئے مزید قدم اٹھانا ناگزیر ہے
اسلام آباد :ایرانی پارلیمنٹ کے سنئیر رکن اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاء الدين بروجردی ايک پارليمانی وفد کی قيادت ميں تين روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہيں جن کا مقصد ايرانی اسپيکر علی لاريجانی کی طرف سے پاکستان کی سينيٹ کے چيئرمين اور قومی اسمبلی کے اسپيکر کو ايران ميں منعقد ہونے والی عالمی فلسطين کانفرنس ميں شرکت کے لئے دعوت نامہ پيش کرنا ہے.

اپنے گفتگو کے دوران انہوں نے پاک،ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا ایک اہم مقصد دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا ہے.

علاء الدين بروجردی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے کے موقع پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ تازہ ترین علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعاون بالخصوص باہمی تعلقات کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جانے پر تعمیری مذاکرات ہوں گے.

پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے علاء الدین بروجردی نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترجیح ہے.

اسلام آباد ميں اپنے قيام کے دوران، ايراني مجلس کي قومي سلامتي و خارجہ پاليسي کميٹي کے سربراہ پاکستاني سينيٹ چيئرمين 'مياں رضا رباني'، اسپيکر 'سردار اياز صادق' اور پاکستاني مشير خارجہ 'سرتاج عزيز' کے ساتھ اہم ملاقاتيں کريں گے.
https://taghribnews.com/vdcjaoe8auqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ