تاریخ شائع کریں2017 22 August گھنٹہ 11:41
خبر کا کوڈ : 280569

شہادت فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام

ایران اور دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد کاظمین میں عزاداری کر رہی ہے
عراق اور ایران میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ کل رات سے شروع ہوا ہے جو اب بھی جاری ہے
شہادت فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کا غم عالم اسلام بالخصوص عراق، ایران، پاکستان، ہندوستان، لبنان، شام اور بحرین میں منایا جا رہا ہے- اسی مناسبت سے پورے عراق اورایران میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ کل رات سے شروع ہوا ہے جو اب بھی جاری ہے ۔ خاص طور پر ایران اور دنیا کے مختلف  ممالک اور علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد کاظمین میں عزاداری کر رہی ہے جبکہ مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی پھوپھی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو اس المناک شہادت پر پرسہ پیش کر رہے ہیں-


آپ کا اسم گرامی محمد، ابوجعفر کنیت، اور تقی علیہ السّلام  وجوّاد علیہ السّلام دونوں مشہور لقب تھے- اسی لیے آپ امام محمد تقی علیہ السّلام کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں .چونکہ آپ سے پہلے حضرت امام محمد باقر علیہ السّلام کی کنیت ابو جعفر ہوچکی تھی اس لیے کتابوں میں آپ کو ابو جعفر ثانی اور دوسرے لقب کو سامنے رکھ کر حضرت جوّاد بھی کہا جاتا ہے .


نویں امام اور آسمان عصمت و طہارت کے گیارھویں درخشاں ستارے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام  220 ہجری قمری کو حکام وقت کے جور و ستم کے تحت شہید ہوگئے اور امامت کی سنگین ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کندھوں پر آن پڑی۔

 
https://taghribnews.com/vdcjmye8huqeoiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ