تاریخ شائع کریں2017 23 January گھنٹہ 16:29
خبر کا کوڈ : 257934

گیمبیا میں جاری سیاسی بحران

گیمبیا میں جاری سیاسی بحران اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا
گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی پہنچ گئے ہیں
گیمبیا میں جاری سیاسی بحران
گیمبیا میں جاری سیاسی بحران اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے،، گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی پہنچ گئے ہیں۔

گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی پہنچ گئے ہیں بائیس برس تک اقتدار میں رہنے والے جامع گزشتہ برس یکم دسمبر کے انتخابات میں اپوزیشن رہنما آدما بارو سے شکست کھا گئے تھے وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں تھے تاہم مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکواس کے دباؤ کی باعث مشروط طور پر منصب صدارت چھوڑنے کو تیار ہوئے۔

دوسری طرف توقع کی جا رہی ہے کہ ہمسایہ ملک سینیگال میں موجود نئے صدر بارو جلد ہی واپس وطن پہنچ جائیں گے جو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈکار میں واقع ملکی سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گیمبیا کے صدر کے عہدے سے ہٹنے سے انکار کے بعد صورتحال ایکدم کشیدہ ہوگئی تھی اور سینیگال سمیت دیگر کئی ممالک کی جانب سے فوجوں کو گیمبیا روانہ کردیا گیا تھا جس سے یہ تاثر ابھرا تھا کہ شائید اس مسئلہ کا حل فوجی کشی سے نکالا جائے گا لیکن گمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے فوجی کشی کے مدمقابلہ ہتھیار ڈالتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjtae8xuqeihz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ