تاریخ شائع کریں2015 27 June گھنٹہ 02:50
خبر کا کوڈ : 196211

کویت: مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے وقت بم دھماکا،

کویت: مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے وقت بم دھماکا،
کویت شہر کے علاقے الصوابر میں مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے وقت بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 205 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
کویت: مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے وقت بم دھماکا،
کویت شہر کے علاقے الصوابر میں مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے وقت بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 205 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد میں نماز جمعہ کی دوسری رکعت کے وقت حملہ آور بمبار اندر داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔اس عینی شاہد نے مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد کو وہاں خون میں لت پت حالت میں دیکھا ہے اور بتایا ہے کہ بعض کے چیتھڑے اڑ گئے تھے۔فوری طور پر کسی گروپ نے کویت میں اہل تشیع کی اس مسجد میں بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔البتہ گذشتہ ہفتوں کے دوران عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے سعودی عرب میں دو مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjvmevvuqeh8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ