انقلاب اسلامی کو دنیا کی تاریخ سے ؐمحوو نہیں کیا جاسکتا
بزرگ عالم دین " آیت اللہ سیّد محمد قائم مقامی" نے کہا
انقلاب اسلامی عصر حاضر میں ایک عظیم واقعہ ہے جس کو تاریخ سے محوو نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ انقلاب اسلامی نے انسان کو اس زمانے میں ایک مرتبہ پھر خدا کی جانب پلٹایا ہے۔
شیئرینگ :
انقلاب اسلامی کو دنیا کی تاریخ سے ؐمحوو نہیں کیا جاسکتا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد اور بزرگ عالم دین " آیت اللہ سیّد محمد قائم مقامی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی عصر حاضر میں ایک عظیم واقعہ ہے جس کو تاریخ سے محوو نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ انقلاب اسلامی نے انسان کو اس زمانے میں ایک مرتبہ پھر خدا کی جانب پلٹایا ہے۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی ایران کا بنیادی شعار اور دعوا یہ ہے کہ انسانی معاشرے کو صرف دو ہی بنیادوں پر چلایا جاسکتا ہے ایک الھی اصول اور دوسرا عوامی طاقت اورانہی دو اصولوں کی بنیاد پر ایران ایک اسلامی جمہوری ریاست بن کر سامنے آیا ہے۔
انقلاب اسلامی ایران نے 40 سالوں میں اپنے بہت سے اہداف کو حاصل کرلیا ہے اور بہت سے اہداف ابھی بھی حاصل کرنا باقی ہے انشا اللہ نصرت الھی سے ان اہداف کو بھی حاصل کرلیا جاے گا۔