تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ مغرب نے مذاکرات کو ہمیشہ ایران کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ کے آگے تسلیم نہیں ہوگی اور اپنی خودمختاری کی حفاظت کرے گی۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ملکوں کے سربراہوں اور حکام کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور جنگی جرائم کے دیگر مرتکبین سے ملاقات کرکے، ہیگ کورٹ کو کمزور کرنے کے اقدام سے پرہیز کرنا چاہئے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور سعودی فرمانروا، ولی عہد اور عوام کو عید سعید فطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کے درمیان مشترکات کو یاد رکھنے کا بہترین موقع ہے۔
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا، جس میں تمام امریکی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیرف اور بعض نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندیاں شامل ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب نے شام میں صہیونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے اپنے کمانڈر جنرل زاہدی کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ بالآخر فلسطین پر قابض صہیونی حکومت کے منحوس وجود کا خاتمہ کر دے گا۔
اس موقع پر مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مرحوم حاج عزیز اللہ شہریاری (رہ) کے انتقال پر مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ تجویز 2 مارچ سے پہلے کی صورتحال کو بحال کرنے، بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے اور انسانی ہمدردی کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی شرائط پر مشتمل ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ماسکو ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی بیرونی حملے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
پوری حکومت میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں ہے، اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مسلمانوں کا بھلا کر رہے ہیں/ حکومت لوگوں کی مائی باپ ہوتی ہے۔ والدین کی طرح لوگوں کا خیال رکھتی ہے، لیکن یہ حکومت لوگوں (مسلمانوں) کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے
جس طرح ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے، اسی طرح جب بھی ضرورت پڑی، ہم اپنی جان، ضمیر اور خون کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اس کا دفاع کریں گے۔