ایسا معاشرہ نہ صرف یہ کہ کسی بھی ظالم اور جابر کی دھونس اور دھمکی کو قبول نہیں کرتا بلکہ وہ احکامات الہی کی تکمیل میں کسی مصلحت کا شکار ہوتا۔ اس معاشرے میں بسنے والے افراد بصیرت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ وہی افراد ہیں جن کا تعارف سورہ عصر خسارہ میں مبتلا افراد کے مدمقابل کروارہی ہے کہ صرف وہ لوگ خسارے میں نہیں ہیں جو ایمان لائے، اعمال صالح انجام دیتے ہیں ...
سید حسن کے لیے لوگوں کی زندگیاں بچانا، ان کے معاشی حالات درست کرنا، عوام کی صحت کی دیکھ بھال کا نظام مستحکم کرنا اور معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ وہ اپنے آپ کو کسی بھی طرح اور ہر سطح پر دوسروں کی مدد کرنے کا پابند سمجھتے تھے
ان لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی عوام کے جائز حق سے ان کو دستبردار کر دیا جائے اور جو کچھ 76 سالوں سے صیہونیت نے فلسطینیوں کے خلاف، مصریوں، لبنانیوں، شامیوں اور خطے کی دیگر اقوام کے ساتھ ظلم روا رکھا ہے، اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔
اس وقت فریضہ "بصیرت" کے ساتھ حق کے پرچم کو سربلند رکھنا اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔ یہ جدوجہد سیاسی، سماجی، معاشی اور عسکری ہر میدان میں ہونی چاہیئے۔ اس میں شک نہیں کہ جیت بہرحال حق کی ہونی ہے
صیہونیوں کے فوجی اخراجات میں اضافے کے نتیجے میں صیہونی معیشت بری طرح کمزور پڑ چکی ہے۔ فوجی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تل ابیب نے ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی ہے جو خود اسرائیل کے معاشی بحران کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
گذشتہ روز بھی پاکستان بھر کے جید شیعہ علمائے کرام اور عمائدین نے کرم ایجنسی خاص طور پر پارہ چنار کے ناگفتہ بہ حالات اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے متفقہ بیانیہ جاری کیا تھا۔
شہید سید حسن نصراللہ نے دس محرم 2014 کے اپنے خطاب میں ظہور اور اس سے متعلق شخصیات جیسے سفیانی کا خروج اور سید خراسانی کے بارے میں اظہار خیال کیا تھا جس کے نکات مدرجہ ذیل ہیں
جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے اور ہمیں یہ دیکھنے کے لیے انتظار کرنا ہوگا کہ صورت حال کہاں تک پہنچے گی۔" ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ لبنان کی صورت حال غزہ سے مختلف ہے اور سب سے اہم فرق حزب اللہ کی فوجی طاقت ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا: قومیں ان لوگوں کی قدر کرتی ہیں جنہوں نے دشمنوں سے نجات حاصل کرنے اور ان کے شر سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو قربان کیا۔ راہ خدا میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کا مقام بہت بلند ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ ہی دیر پہلے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے جامعہ الزہراء قم کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
صیہونی فوج نے یہ بھی بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک جنگی محاذوں پر 5,331 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 779 کی حالت اچھی نہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مجاہدین نے تنظیم کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام ایک خط میں ان کی قیادت میں سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کی راہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہادت سید حسن نصراللہ جیسوں کے لئے شکست نہیں بلکہ ان کی شہادت نے دشمنوں کو دنیا میں رسوا کردیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی حضرت سید علی خامنہ ای سے آج بروز جمعرات 7 اکتوبر کی صبح حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات کی۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نزدیک جناب جعفر طیار کے مقام کو بیان کرنے کے لئے ٹی وی اور دیگر قومی ذرائع ابلاغ میں فلم، ڈاکومینٹری اور ڈرامہ سیریل بنانے کی ضرورت ہے۔
سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: شہید نصر اللہ نے معاشرے کے تمام طبقات کو جماعت میں اکٹھا کیا، کیونکہ حزب اللہ آزاد مردوں، جنگجوؤں اور بزرگوں کی جماعت ہے۔