"حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کا تاریخ اسلام میں انتہائی اہم کردار ہے
حجت الاسلام و المسلمین " سید محی الدین طاھری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کا تاریخ اسلام میں انتہائی اہم کردار ہے
شیئرینگ :
حضرت زھرا ؑ نے حقیقی اسلام پیش کیا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق جامعہ روحانیت کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین " سید محی الدین طاھری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کا تاریخ اسلام میں انتہائی اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے بعد آپ نے ؑ حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا اگر حضرت زھرا ؑ کی شخصیت نا ہوتی تو اسلام حقیقی بھی نہیں ہوتا اور حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنا بھی بہت مشکل کام ہوتا اور حضرت زھرا ؑ کی شخصیت اور امام زمان عج اللہ تعال شریف ہی دنیا مین عدل و انصاف کے قیام کا باعث بنے گے