سعودی عرب کے اقدامات کو سنی علماء کی تائید حاصل نہیں
سیستان و بلوچستان میں اہلسنت عالم دین " مولوی عبدالمجید مرادزھی" نے کہا
مکہ جیسی مقدس سرزمین پر کنسرٹ منعقد کرنا رقاصاوں اور گلوکاراوں کو دعوت دینا کسی بھی سنی یا شیعہ کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے
شیئرینگ :
سعودی عرب کے اقدامات کو سنی علماء کی تائید حاصل نہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اہلسنت عالم دین " مولوی عبدالمجید مرادزھی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " مکہ جیسی مقدس سرزمین پر کنسرٹ منعقد کرنا رقاصاوں اور گلوکاراوں کو دعوت دینا کسی بھی سنی یا شیعہ کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا، کیوں کہ ہماری زبان اور ثقافت عربوں سے مختلف ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی جوانوں تک ہمارا پیغام آسانی سے پہچ نہیں پاتا۔
ہماری مسلمان جوانوں کو نصیحت ہے کہ قرآن اور سنت کے مطابق زنگدی گزارے اور دین کی پاسداری کریں اور مغربی ثقافت اور کفار کے رہن سہن کو اختیار نہ کریں۔
انہوں نے کہا ایک بلوچ خاتون کے ایرانی سفیر منتخب ہونے پر غلط پرپیگنڈہ کیا گیا ہے اور ان کی توہین کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ "حمیرا ریگی" کو اس منصب کو قبول نہیں کرنا چاہیے تھا، مگر ریگی نے اپنی حکومت کا دفاع کیا ہے اگر حمیرا ریگی اسلامی حجاب کی رعایت کریں تو ان کے اس کام میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا، باوجود اختلافات ہم جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کرت ہیں اور اپنے مسائل کا حل قانونی دائرہ کار میں ہی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔