حجت الاسلام مرتضی کربلائی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا
متعدد روایات و آیات موجود ہیں جو مسلمانوں کر درمیان وحدت اور بھائی چارے کی ترغیب کا درس دیتی ہیں ایسی طرح ہمارے عقائد ، اصول دین، اور اسلام میں موجود انسانی اعلی اقدار مسلمانوں میں اتحاد کو فروغ دیتے ہیں
شیئرینگ :
تقریب مذاھب کا اصلی رقیب تکفیریت ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مختلف ادیان اور فرقوں کے ایکسپرٹ اور ماہرین کی ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان " مستقبل جہان اسلام اور وحدت" تھا۔
حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے ماہر استاد " حجت الاسلام مرتضی کربلائی" و " حجت الاسلام " نیک زادہ" کے علاوہ یونیورسٹی کے طالب علموں نے بھی اس نشست میں شرکت کی۔
حجت الاسلام مرتضی کربلائی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ہم سب توحید ، نبوت ، معاد اور ولایت تکوینی، باطنی اور ظاہری اہلبیت (ع) کو قبول کرتے ہیں اور انہی بنیادوں پر وحدت ایجاد کرنے کے لیے مستقل طور پر روابط کو قائم کیا جانا ضروری ہے۔
مشترک عقائد کے علاوہ جو چیز ہمیں وحدت کے لیے درکار ہے وہ تکفیریت سے دوری اور نفرت پھیلانے والے عناصر سے دوری ہے اس کے بعد وحدت کے لیے لازمی عنصر ، باہمی رواداری اور ایک دوسرے سے مضبوط روابط کی فرہامی ہے، تقریب مذاہب میں جو چیز سب سے زیادہ مشکلات اور رکاوٹوں کا باعث ہے وہ تکفیری سوچ ہے جس نے اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہچایا ہے۔
انہوں نے کہا ہماری پاس متعدد روایات و آیات موجود ہیں جو مسلمانوں کر درمیان وحدت اور بھائی چارے کی ترغیب کا درس دیتی ہیں ایسی طرح ہمارے عقائد ، اصول دین، اور اسلام میں موجود انسانی اعلی اقدار مسلمانوں میں اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔