صدر روحانی کا دورہ عراق اسٹراٹیجیک اعتبار سے انتہائی اہم ہے
سیاسی ماہر اور تجزیہ نگار "لطف اللہ" نے کہا
عراق اور ایران کے درمیان بہت سے اجتماعی ، سیاسی ، ثقافتی اور مذہبی مشرکات موجود ہیں اور ان مشترکات کو بنیاد بنا کر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو اور بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے
شیئرینگ :
صدر روحانی کا دورہ عراق اسٹراٹیجیک اعتبار سے انتہائی اہم ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیاسی ماہر اور تجزیہ نگار "لطف اللہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عراق کے حالیہ دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا صدر روحانی کا عراق کا حالیہ دورہ انتہائی اہم اور اسٹراٹیجیکل نوعیت کا تھا۔
انہوں نے کہا عراق اور ایران کے درمیان بہت سے اجتماعی ، سیاسی ، ثقافتی اور مذہبی مشرکات موجود ہیں اور ان مشترکات کو بنیاد بنا کر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو اور بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
اربعین حسینی دراصل عراق اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کی دلیل ہے اور دشمن اس رشتے کو ختم نقصان پہچانے ک کوششیں کررہا ہے۔