تاریخ شائع کریں2019 15 March گھنٹہ 17:59
خبر کا کوڈ : 409118

صدر روحانی کا دورہ عراق اور بشار اسد کا ایران آنا استقامت کی دلیل ہے ​​​​​​​

مجمع تقریب کے سیسای امور کے معاون " حسین شیخ الاسلام" نے کہا
بشار اسد کا دورہ ایران اور ایرانی صدر کا عراق دورہ کرنا ایران اور استقامت کی کامیابی کی دلیل ہے  اور استکبار اور صہیونی نظام کی واضح شکست کا ثبوت ہے۔
صدر روحانی کا دورہ عراق اور بشار اسد کا ایران آنا استقامت کی دلیل ہے ​​​​​​​
صدر روحانی کا دورہ عراق اور بشار اسد کا ایران آنا استقامت کی دلیل ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع تقریب کے سیسای امور کے معاون " حسین شیخ الاسلام" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،بشار اسد کا دورہ ایران اور ایرانی صدر کا عراق دورہ کرنا ایران اور استقامت کی کامیابی کی دلیل ہے  اور استکبار اور صہیونی نظام کی واضح شکست کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا ایران اور عراق کی عوام نے باہمی تعلقات اور اشتراک کی مدد سے دشمن کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور اس مضبوط دوستانہ رابطے نے مسلمان ممالک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔
دشمن نے داعش جیسے فتنے کے ذریعہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنی کی کوشش کی اور چاہا کے اسلام کو کاری ضربت لگائے لیکن مسلمانوں کے باہم اتفاق نے دشمن کی گھنونی سازش کو ناکام بنا دیا۔
شیخ الاسلام نے مزید کہا جمہوری اسلامی سے محبت کرنے والے سنی عراقیوں کی تعداد عراقی شیعوں سے کم نہیں ہے اور اس بات کا عملی نمونہ ہم نے داعش اور دہشت گرد تنظیم سے مقابلے درمیان با آسانی دیکھا گیا ہے جس میں عراقی سنی اور شیعہ ایرانی بھائیوں کے شانہ با شانہ صہیونی سازش کا مقابلہ کیا تھا۔
عراقی پاریلمانی رکن کے مطابق عراق کی 85٪ عوام جمہوری اسلامی سے محبت کرتی ہے اور ایران اور نظام اسلامی کی کامیابی اور سربلندی کے لیے ہمیشہ دعا گو ہے۔
https://taghribnews.com/vdccsoq042bqxs8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ