مجمع جہانی کے بین الاقوامی امور کے ماہر " شیخ حسین الاسلام " نے کہا
اہم ترین واقعات میں شام کے" صدر بشار اسد "کا ایران کا دورہ تھا اور اس کے علاوہ جمہوری اسلامی ایران کے صدر حسن روحانی کا عراق کا دورہ استقامت اور مبارزے کی کامیابی دلیل ہے
شیئرینگ :
سال 97 استقامت کی کامیابی کا سال ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی کے بین الاقوامی امور کے ماہر " شیخ حسین الاسلام " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، سال جو اپنے اختتام کو پہچا ہے اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایک اہم سال تھا اور اس سال بہت ہی مہم اتفاقات وقوع پزیر ہوئے ہیں جن میں اہم ترین شام کے" صدر بشار اسد "کا ایران کا دورہ تھا اور اس کے علاوہ جمہوری اسلامی ایران کے صدر حسن روحانی کا عراق کا دورہ استقامت اور مبارزے کی کامیابی دلیل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، موجودہ دور میں سخت ترین حالات میں بھی ایرانی عوام کا 22 بہمن ( ایران کا روز آزادی ) میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے دشمن کے ارمانوں پر پانی پھر دیا اور دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہوگئی۔
انہوں نے آخر میں کہا امریکہ اور سعودی عرب اپنی تمام کوششیں کرچکے تاکہ عوام کو انقلاب اسلامی سے دور کرسکیں لیکن عوامی بیداری اور رہبر معظم کی بصیرت نے ان تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا۔