حکومت کی جانب سے ثقافتی امور کے معاون " سیّد احمد زرھانی" نے کہا
تقریب کی جانب سے وحدت کے ایجاد میں کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہے اور بالخصوص تقریب کی خبرنگاری نے اس عمل میں خاص کردار ادا کیا ہے
شیئرینگ :
وحدت کے فروغ میں تقریب کی خبرنگاری قابل تحسین ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے ثقافتی امور کے معاون " سیّد احمد زرھانی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، اپنے اختتام کے پہچنے والے سال میں تقریب کی جانب سے وحدت کے ایجاد میں کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہے اور بالخصوص تقریب کی خبرنگاری نے اس عمل میں خاص کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا اس سال ثقافتی امور کے بجٹ میں کمی باوجود تقریب نے خبرنگاری کی دنیا میں بہت ہی اچھا کام انجام دیا ہے اور اپنے اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا ہے۔
تقریب جہانی مذاہب اسلامی نے، ہر سال کی طرح اس سال بھی وحدت کانفرنس منعقد کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلاء کردیا ، کم ترین بجٹ میں ایک انتہائی بزرگ عمل انجام دے کر اسلام اور مسلمانوں کی وحدت کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا ، وحدت کانفرنس کا انعقاد کسی بھی طور پر اسلام دشمن عناصر کے لیے قابل برداشت امر نہیں تھا اور دشمن کسی بھی صورت میں نہیں چاہتا تھا کہ اسلام کی جانب سے وحدت کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش ہوسکے کیوں کہ دشمن اسلام کا اصلی ہتھکنڈا مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرکے حکومت کرنا ہے ایسی وجہ سے امریکہ اور سعودی عرب کسی بھی حال میں نہیں چاہتے تھے کہ وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے لیکن اس مشکل کام تقریب مذاہب نے احسن طریقہ سے انجام دیا۔
وحدت کے فروغ میں تقریب مذاہب نے سنّی نشین علاقوں میں خاص توجہ مرکوذ رکھی اوریہی دشمن کی دکھتی رگ ہے کیوں کہ دشمن اسلام، سنی نشین علاقوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے نشانہ بناتا ہے تاکہ مسلمانوں میں شیعہ اور سنی اختلافات کو ہوا دے کر تفرقہ ایجاد کرسکے، لیکن تقریب نے دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنا دیا