تاریخ شائع کریں2019 20 March گھنٹہ 20:28
خبر کا کوڈ : 409950

ایران دنیا اسلام میں وحدت کا داعی ہے

مجمع جہانی کے بین الاقوامی امور کے معاون " حسین شیخ الاسام " نے کہا
یورپ جو کہ دنیا میں ڈیموکریسی کا سب سے بڑاحامی ہے اس وقت اپنے زوال کو پہچ چکا ہے لیکن اس ناتوانی کے باوجود اسلام کی بڑھتی ہوئی قوّت کو نابوت کرنا چاہتا ہے
ایران دنیا اسلام میں وحدت کا داعی ہے
ایران دنیا اسلام میں وحدت کا داعی ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے معاون " حسین شیخ الاسام " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، یورپ جو کہ دنیا میں ڈیموکریسی کا سب سے بڑاحامی ہے اس وقت اپنے زوال کو پہچ چکا ہے لیکن اس ناتوانی کے باوجود اسلام کی بڑھتی ہوئی قوّت کو نابوت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا یورپ ایک طرف دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا علم بردار بنا پھرتا ہے جبکہ شاہ ایران کے زمانے میں کوشش کرتا رہا کے ایران کے مسلمانوں کو اسلام سے دور کرکے مغربی ثقافت رائج کردے۔
امریکہ کو عراق میں گذشتہ سالوں میں تقریبا 6 ہزار فوجیوں کی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اس کے باوجود امریکی صدر کو عراق رات کی اندھیرے میں جانا پڑا جبکہ ایران کے صدر "حسن روحانی" نے دن کے اجالے میں تمام تر شان شوکت کے ساتھ عراق کا دورہ کیا اور یہ جمہوری اسلامی کی فتح مبین کا ثبوت ہے۔
صہیونی حکومت نے فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ان کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور فلسطینی عوام پر ہر طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور دوسری جانب امریکہ اور صہیونی حکومت ہم سے کہہ رہی ہے کہ ایران شام سے چلا جائے اور اس معاملے میں وہ ایران کی حمایت کریں  گے جبکہ فلسطین پر سے اپنے ناجائز قبضے کو ختم کرنے کے لیے بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgny9tzak9zy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ