امیر المؤمنین ؑ اور رسول اللہ (ص) کی محبت اہلسنت کے نزدیک ایمان کا حصہ ہے
ایران میں اہلسنت مدارس میں شوری عالی کے رکن " شیخ خیلی افرا" نے کہا
"حضرت علی علیہ السلام اور رسول اللہ ﷺ کی محبت ناقابل بیان اور ناقابل تشریح ہے حضرت علی ؑ کی محبت اہلسنت کے نزدیک ایمان کا حصہ ہے اور اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا'
شیئرینگ :
امیر المؤمنین ؑ اور رسول اللہ کی محبت اہلسنت کے نزدیک ایمان کا حصہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں اہلسنت مدارس میں شوری عالی کے رکن " شیخ خیلی افرا" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "حضرت علی علیہ السلام اور رسول اللہ ﷺ کی محبت ناقابل بیان اور ناقابل تشریح ہے حضرت علی ؑ کی محبت اہلسنت کے نزدیک ایمان کا حصہ ہے اور اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا'۔
شیخ خلیل نے مزید کہا، حضرت علی علیہ السلام سے رسول اللہ ﷺ کی محبت اس بنا پر نہیں تھی کہ علی ؑ ان کے بھائی ، داماد یا ان کے صحابی تھے بلکہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے اور حضرت علی کی اللہ کے رسول ﷺ سے محبت اس وقت سے نہیں کہ جب وہ ان کے داماد بنے بلکہ رسول سے محبت تو اس وقت سے ہے جب علی ؑ بہت چھوٹے تھے اور اللہ کے رسول کی آغوش میں انہوں نے تربیت پائی۔
انہوں نے کہا حضرت علی ؑ سے محبت دراصل اللہ ا ور پیغمر ﷺ سے محبت کا ایک مظہر ہے ہمیں ان کی محبت کو ایمان و عمل سے محفوظ کرنا چاہیے اور اس محبت کا ظاہری مصداق مسلمانوں میں محبت ہے، اتحاد اور وحدت کے ذریعہ اس محبت کو بڑھایا جاسکتا ہے بالخصوص رجب کے مہینے میں جو کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولات کا مہینہ ہے۔