عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کی آیت اللہ اراکی سے ملاقات
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ اراکی " نے عراق کے وزیر اعظم " عادل عبدالمھدی" سے ملاقات کی
آیت اللہ اراکی نے عراقی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی اور عراق کے مراجعین کی جانب حاصل ہونے والی تائید پر مبارک باد پیش کی
شیئرینگ :
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کی آیت اللہ اراکی سے ملاقات
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی " نے عراق کے وزیر اعظم " عادل عبدالمھدی" سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں آیت اللہ اراکی نے عراقی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی اور عراق کے مراجعین کی جانب حاصل ہونے والی تائید پر مبارک باد پیش کی۔
آیت اللہ اراکی نے، عراق کی جانب سے ایرانی زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ایرانی زوّار کے لیے ویزہ فیس کے حذف کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثال اور نمونہ قرار دیا، اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی اور عملی اقدامات کی بحالی پر تاکید کی گئی۔
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمھدی نے عراق میں آیت اللہ اراکی، کی تجویز پر یونیورسٹی برائی مذاہب اسلامی کی تشکیل پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر اطمئنان کا اظہار کتے ہوئے ان تعلقات کو اسلامی ممالک کے لیے کامیابی قرار دیا اور اتحاد اور بھائی چارے عمل مثال قرار دیا اسی بھائی چارے کے ذریعہ اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...