انقلاب اسلامی نے ایران میں اہلسنت کو مکمل آزادی فراہم کی ہے
شیخ یعقوب دریانورد" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایران میں تمام اہلسنت چہ مدارس میں ہو یا مساجد میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی دینی رسومات انجام دیتے ہیں اور یہ آزادی صرف صرف انقلابی اسلامی کی ہی بدولت ہے
شیئرینگ :
انقلاب اسلامی کی برکت ایران میں اہلسنت کو مکمل آزادی حاصل ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق " شیخ یعقوب دریانورد" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، ایران میں تمام اہلسنت چہ مدارس میں ہو یا مساجد میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی دینی رسومات انجام دیتے ہیں اور یہ آزادی صرف صرف انقلابی اسلامی کی ہی بدولت ہے۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی سے قبل اور بعد کی صورت حال کا با آسانی مقائسہ کیا جاسکتا ہے کہ انقلاب اسلامی سے پہلے اہلسنت مسلمانوں کو کس قدر مشکلات کا سامنا تھا اور اہلسنت محرومی کا شکار تھے اور نہ ہی اہلسنت کو مذہبی آزادی حاصل تھی۔ انقلاب اسلامی سے پہلے اہلسنت کے مدارس اور مساجد کی تعداد کا اگر جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اہلسنت مدارس اور مساجد ملک میں بہت ہی کم تعداد میں موجود تھے اور مذہبی آزادی بھی میسر نہیں تھی یہ صرف انقلاب اسلامی کی برکت تھی جس نے اہلسنت کے محروم طبقے کو مکمل آزادی دی۔
اگر ہم کہیں کہ ہم بہت ہی کم تھے تو میں اس بات کو بلکل ہی رد کرتا ہوں اور ناشکری تصور کرتا ہوں۔ایران میں اہلسنت کے متعلق یہ کہنا کہ وہ دباو میں زندگی گذار رہے ہیں صد در صد غلط ہے۔ اہلسنت کے لیے ایران میں دینی مدارس کے علاوہ یونیورسٹیز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اہلسنت جوان دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم میں بھی شیعہ ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ترقی کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا یہ صرف سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والا پروپیگنڈا ہے، ورنہ ایران کی اسمبلی میں اہلسنت کی نمائندگان بھی موجود ہے جو ایران اور ایرانی عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
الحمد للہ ایران کے اہلسنت رہبر معظم انقلاب اسلامی "سید آیت اللہ خامہ ای (حفظ اللہ تعالی)" کی رہبری میں سکون اور امن و امان کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ہمیں رہبر انقلاب اسلامی کی تدبیروں پر فخر ہے جن کی بدولت ایران مشکل سے مشکل حالات میں فخر اور سربلندی کے ساتھ کامیاب ہوتا ہے۔