بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار "فؤاد ایزدی" نے کہا
امریکہ کے پاس دو قسم کی دہشتگردوں کی فہرست موجود ہے ، ایک فہرست جو اس کے قزیر خزانہ کے پاس موجود ہے جس کے ذریعہ دہشت گردوں کی مدد کی جاتی ہے اور دوسری امریکی وزیر خارجہ کے پاس موجود ہے
شیئرینگ :
سپاہ کو دہشتگرد قرار دینا امریکہ کی سیاسی شکست ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار "فؤاد ایزدی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، امریکہ کے پاس دو قسم کی دہشتگردوں کی فہرست موجود ہے ، ایک فہرست جو اس کے قزیر خزانہ کے پاس موجود ہے جس کے ذریعہ دہشت گردوں کی مدد کی جاتی ہے اور دوسری امریکی وزیر خارجہ کے پاس موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، اگرچہ منافقین (مجاہدین خلق) امریکہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں موجود تھے لیکن اس کے باوجود امریکہ نے اس دہشتگرد تنظیم سے تعلقات استوار رکھے اور ملاقاتیں بھی چلتی رہیں اسی بنیاد پر نتیجہ لیا جاسکتا ہے کہ سپاہ پاسداران پر امریکی پابندی کا مقصد سیاسی شکست ہے۔
ایرانی حکومت کو امریکہ سے اپنی سیاست کو ایک مرتبہ پھر نگاہ کرنی چاہیے اور امریکہ کی ہر شرط کو مانے کے لیے تیار نہیں ہونا چاہیے FATF جیسی آرگینائزیشن میں شمولیت کی شرط کا مقصد ایران کو دفاعی طور پر کمزور کرنا ہے۔