ایران کے شیعہ اور سنی، سیلاب کے بحران میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں
یرانی پارلیمنٹ میں "سنندج" کی عوام کے نمائندے " سید احسن علوی " نے کہا
عوام مختلف عقائد و مذہب رکھنے کے باوجود ملک پر آنے والی مشکلات کر مل کر سامنا کرتی ہیں
شیئرینگ :
ایران کے شیعہ اور سنی، سیلاب کے بحران میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں "سنندج" کی عوام کے نمائندے " سید احسن علوی " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اگر درست مدیریت نا ہو تو انسان اللہ کی نعمات سے صحیح فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
جب بھی ایران کے لیے کوئی بھی مشکل وجود میں آئی تو ایران کی عوام نے اتحاد کے ساتھ اپنے ملک کا دفاع کیا ہے۔ یہ حسن ہے کہ عوام مختلف عقائد و مذہب رکھنے کے باوجود ملک پر آنے والی مشکلات کر مل کر سامنا کرتی ہیں اور ملک کو بحرانی صورتحال سے نکال کر معمول کی صورتحال پر لے آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ایران میں آنے والے حالیہ سیلاب میں بھی عوام نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو عملی کر دیکھایا ، جب بھی ملک پر کسی وقسم کی بھی مصیبت آئے گی تو قوم مسلکی ، اعتقادی اور جزئی اختلافات کو بھلا کر اتحاد کے ساتھ اس مشکل کا سامنا کرے گی ایران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا شیعہ اور سنی مل کر ایک دوسری کی مدد میں مشغول ہیں۔