تاریخ شائع کریں2019 15 April گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 414987

یمن کی عوامی فورس کے جوابی میزائل حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

عوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے جوابی میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں شہر حرض میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں
یمن کی عوامی فورس کے جوابی میزائل حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں شہر حرض میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر حرض میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے جوابی میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔دوسری جانب یمن کے صوبے تعز میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں کی دراندازی کی کوشش کو یمنی فوج نے ناکام بنا دیا۔ ادھر جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الطلعہ کے مختلف علاقوں کو یمنی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ نجران میں ہی  یمنی فوج کے نشانہ بازوں کی کارروائی میں بھی تین سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک سولہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں نیز لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں یمن کی بیشتر بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں اور محاصرے کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کو قحط بھوک مری اور طرح طرح کے وبائی امراض کا سامنا ہے-
https://taghribnews.com/vdcc40q0m2bqso8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ