گلستان کے شہر گنبد کاووس کے امام جماعت " علی اکبر نصرتی" نے کہا
اہلسنت علماء کے نزدیک اگر ایک دن بھی قیامت میں باقی ہوگا تو اللہ اس دن کو اس قدر طولانی کردے گا کہ امام مھدی (عج) کا ظہور ہوجائے
شیئرینگ :
مھدویت دین اسلام کی اصلی ترین میراث ہے
تقریب خبر رساں ایجنس کے مطابق ایران کے صوبے گلستان کے شہر گنبد کاووس کے امام جماعت " علی اکبر نصرتی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوے کہا ، مھدویت دین اسلام کی قدیمی ترین میراث ہے اور کسی خاص مذہب سے متعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ کے آخری فرزند کا قیام ہوگا اور دنیا جس طرح سے ظلم سے بھری ہوگی امام مھدی (عج اللہ تعالی شریف)اس کو عدل سے بھر دیں گے اور اہلسنت علماء کے نزدیک اگر ایک دن بھی قیامت میں باقی ہوگا تو اللہ اس دن کو اس قدر طولانی کردے گا کہ امام مھدی (عج) کا ظہور ہوجائے۔
شیعہ علماء کے نزدیک امام زمانہ (عج) زندہ اور حیات ہیں لیکن لوگوں کی نگاہ سے اُجھل ہیں اور لوگوں کے منتظر ہیں کہ جس وقت لوگ امام کے حقیقی منتظر بن جائیں گے تو آپ ظہور فرمایئں گے۔
لیکن اکثریت علماء اہلسنت کا عقیدہ یہ ہے امام زمانہ (عج) پیدا ہوں گے اور قیام کریں گے۔