حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی اندرونی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ بہت بعید ہے کیونکہ اسرائیل اندرونی طور پر جنگ کے لئے آمادہ نہیں
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی اندرونی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ بہت بعید ہے کیونکہ اسرائیل اندرونی طور پر جنگ کے لئے آمادہ نہیں، سعودی عرب اور امارات صدی کے معاملے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی اندرونی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ بہت بعید ہے کیونکہ اسرائیل اندرونی طور پر جنگ کے لئے آمادہ نہیں، سعودی عرب اور امارات صدی کے معاملے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے امام مہدی (عچ) کے حوالے سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا میں دہشت گردانہ اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمہ گیر تعاون کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی کارروائیوں کے ذریعہ لوگوں سے عید کی خوشیاں چھین لیتے ہیں، عید کی مسکراہٹوں کو غم و اندوہ میں بدل دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو اعیاد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے جو خطے میں آشکارا طور پر دہشت گردوں کی حمایت کرکے عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام مہدی (عج) کا ظہور مکہ سے ہوگا، وہ آئیں گے،جب وہ قیام کریں گے تو کوئی بھی ظالم ،ستمگر اور مستبد بادشاہ باقی نہیں رہےگا، نہ تم، نہ تمہارے باپ و اجداد اور نہ تمہاری اولاد باقی رہےگی ،تم اس تقدیر الہی کو بدل نہیں سکتے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مسلمانوں کے خلاف گہری سازش جاری ہے اور سعودی عرب اورمتحدہ امارات اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں اور صدی کے معاملے میں سعودی عرب و امارات پیش پیش رہ کر تمام مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہےہیں انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی منافقین کی سازشوں کو ناکام بنادےگا۔