اتفاق رائے کے بغیر سلامتی کونسل میں اصلاحات کامیاب نہیں ہو سکتیں
چند ممالک کی مستقل رکنیت کی خواہش مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔
ملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل اصلاحات پر جاری بین القوامی مذاکرات میں پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا
شیئرینگ :
پاکستان کا کہنا ہے کہ چند ممالک کی مستقل رکنیت کی خواہش مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل اصلاحات پر جاری بین القوامی مذاکرات میں پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار زیادہ موزوں ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے بغیر سلامتی کونسل میں اصلاحات کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چند ممالک کی مستقل رکنیت کی خواہش مذاکراتی عمل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔