ماہ رمضان شیعہ و سنی کے درمیان مشترک آیین کی تشکیل کا بہرتین موقع ہے
ایرانی پارلیمنٹ میں پیران شہر کی عوام کے نمائندہ " راستا رسول حضری" نے کہا
رمضان کی برکتوں میں سے ایک مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ھمدلی ہے جو اللہ کی جانب سے خود باخود ماہ رمضان میں ایجاد ہوتی ہے
شیئرینگ :
ماہ رمضان شیعہ و سنی کے درمیان مشترک آیین کی تشکیل کا بہرتین موقع ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں پیران شہر کی عوام کے نمائندہ " راستا رسول حضری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، دنیا کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ماہ رمضان اللہ کے مہینوں میں سے بہترین مہینہ ہے اور اس کی برکتیں تمام مہینوں سے افضل ہیں۔ رمضان کی برکتوں میں سے ایک مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ھمدلی ہے جو اللہ کی جانب سے خود باخود ماہ رمضان میں ایجاد ہوتی ہے۔
ماہ مبارک رمضان جاری و ساری ہے اور اس کی برکتوں نے عالم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، رمضان جو محبت و آشتی ایجاد کرتا ہے اس کو پورے سال تک جاری رکھنے کے لیے خاص اقدامات کی ضرورت ہے اور منصوبہ بندی کے ذریعہ ہی اس محبت کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
ماہ رمضان میں اللہ سے تمسّک اور توسّل کا مہینہ ہے جس کے ذریعہ انسان کے وجود مں تزکیہ اور خودسازی کا جزبہ بیدار ہوتا ہے جو انسان کے روحانی وجود کو نئی توانائی بخشتا ہے اور احادیث میں اس کی اہمیت کو متعدد مقام پر بیان کیا گیا ہے۔
رمضان کی برکتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس مہینہ میں قرآن کریم نازل ہوا ہے اور اللہ نے اس مہینہ میں قرآن پڑھنے کے ثواب کو چند برابر بیان کیا ہے ، اللہ نے ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کو قرار دیا ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے شب قدر کی عبادت میں اللہ بندگان کے تمام سابق اور لاحق گناہوں کو بخش دیتا ہے۔
رمضان کی سب سے بڑی برکت برادری اور اخوت ہے جو ماہ رمضان میں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے اگر یہی وحدت سالہا سال باقی رہے تو دشمن کی سازشیں ہمیشہ کے لیے ناکام ہو جایئں۔