تاریخ شائع کریں2019 23 May گھنٹہ 19:10
خبر کا کوڈ : 421606

ایس -400 میزائیل یا امریکی پابندیوں کا سامنا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹگز نے ایک بیان میں کہا
ترکی کے ایس -400 دفاعی نظام روس سے خریدنے سے امریکہ اور نیٹو ممالک کے ساتھ اس کے دفاعی تعلقات متاثر ہوں گے اور اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے
ایس -400 میزائیل یا امریکی پابندیوں کا سامنا
ایس- 400 میزائل پرامریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے۔

 اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ روسی ایس -400 سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کو حتمی شکل دیتا ہے تو اسے اس کے بہت سخت اور سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹگز نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے ایس -400 دفاعی نظام روس سے خریدنے سے امریکہ اور نیٹو ممالک کے ساتھ اس کے دفاعی تعلقات متاثر ہوں گے اور اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔
رپورٹوں کے مطابق نیٹو ترکی پر روس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے. اس کا کہنا ہے کہ اگر ترکی معاہدہ کو منسوخ نہیں کرتا تو اسے فوجی ٹیکنالوجی کی درآمد کے لئے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ترکی نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے  قومی مفاد پر کسی بھی قسم کا سودا نہیں کرے گا اور کسی کی بھی دھمکی میں نہیں آئے گا۔
https://taghribnews.com/vdciuza5qt1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ