مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی " نے کہا
ولا امیر المومنیین علیہ السلام ایمان کامل کا نمونہ اور صبر و استقامت کی عظیم مثال ہیں۔ مولا امیر المومنیین علیہ السلام کی پیروی کرکے ہی کامیابی اور نجات حاصل کی جاسکتی ہے
شیئرینگ :
آج استقامت نے ظلم کا محاصرہ کر لیا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی " نے اس جمعہ کی نماز کے خطبے سے قبل اپنی تقریر میں کہا، اللہ کے منتخب شدہ نمائندہ اور اللہ کے احکامات پر عمل کرنا ایمان کو کامل کرتا ہے۔
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا مولا امیر المومنیین علیہ السلام ایمان کامل کا نمونہ اور صبر و استقامت کی عظیم مثال ہیں۔ مولا امیر المومنیین علیہ السلام کی پیروی کرکے ہی کامیابی اور نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایمان کے دعوے کی بنیاد اطاعت اور نصرت دین الھی پر ہے اور آج کے زمانے میں 40 سالوں سے یوم قدس نے دشمن کے مقابلے میں استقامت کی ایک عظیم مثال قائم کی ہوئی ہے۔
آج استقامت نے ظلم و استبداد کا محاصرہ کرلیا ہے اور مظلومین اور مستضعفین کی کامیابی حتمی ہے جبکہ ظلم اور استکبار کی کالی رات جلد ختم ہونے والی ہے اور اس کامیابی کے لیے صرف ولایت کے راستے پر چل کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے اور اس راستے کا حصول صبر و استقامت سے ہی ممکن ہے۔