محمد جواد ظریف کی بغداد میں عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات
صدر برهم صالح سے ہونے والی ملاقات میں دوجانبہ روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل اپنے دورہ عراق کے موقع پر اس ملک کے صدر اور وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل اپنے دورہ عراق کے موقع پر اس ملک کے صدر اور وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے صدر برهم صالح سے ہونے والی ملاقات میں دوجانبہ روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے صدر برهم صالح سے ہونے والی ملاقات سے قبل عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کیساتھ ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں انہوں نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں دو روزہ دورے پرعراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے۔ جہاں نائب عراقی وزیر خارجہ نزار خیراللہ نے ان کا استقبال کیا۔
محمد جواد ظریف عراق کے دورے میں پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی اور وزیر خارجہ محمد علی الحکیم کیساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔