"مجتبی امانی" نے یوم قدس کی اہمیت پر تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
اسرائیل جس کا کہنا تھا " نیل تا فراط " سب کا سب ہمارا ہے ، لیکن یہی اسرائیل آج اپنے ارد گرد دیوار کھیچ کر خود کو محدود کر رہا ہے۔
شیئرینگ :
اس سال کی ریلی کا ہدف سینچری ڈیل تھی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، "مجتبی امانی" نے یوم قدس کی اہمیت پر تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، گذشتہ 70 سالوں میں مسئلہ فلسطین سے متعلق بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ آزادی کے خواہاں افراد بھی مسئلہ فلسطین کے حل کے طلبگار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا صہیونی حکومت کو گذشتہ سالوں میں ایک غاصب اور قابص حکومت کے عنوان سے پہچانا گیا ہے، جو امریکہ اور کے مغربی اتحادیوں کی مدد سے گذشتہ کئی سالوں سے مظلوم انسانوں پر وحشینانہ مظالم ڈھا رہا ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد یہ منظر بلکل ہی بدل گیا ہے اور آج دنیا میں ہر جگہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی جارہی ہے اور اسرائیل جس کا کہنا تھا " نیل تا فراط " سب کا سب ہمارا ہے ، لیکن یہی اسرائیل آج اپنے ارد گرد دیوار کھیچ کر خود کو محدود کر رہا ہے۔ یہ صورت حال اس بات کا واضح نمونہ ہے کہ اسرائیل کی نابودی نزدیک ہے اور فلسطینی عوام جن کو انکی سرزمین سے محروم کیا گیا ہے بہت جلد اپنی سرزمین پلٹ جائیں گے۔