یوم قدس ریلی کا جوش و ولولہ اسرائیل کی نابودی کا زمینہ ہے
اسلامی کونسل اسمبلی میں عدالتی کمیٹی کے ترجمان " حجت الاسلام و المسلمین نوروزی " نے کہا
جب تک اسرائیل جیسی خونخوار ریاست موجود ہے اس وقت تک مسئلہ فلسطین دنیا کا اہم ترین مسئلہ رہے گا
شیئرینگ :
یوم قدس ریلی کا جوش و ولولہ اسرائیل کی نابودی کا زمینہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی کونسل اسمبلی میں عدالتی کمیٹی کے ترجمان " حجت الاسلام و المسلمین نوروزی " نے تقریب کے خبنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، جب تک اسرائیل جیسی خونخوار ریاست موجود ہے اس وقت تک مسئلہ فلسطین دنیا کا اہم ترین مسئلہ رہے گا۔
حقیقت یہ ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست برطانیہ کی مدد سے مشرقی وسطی میں وجود میں آئی اور اسلام اور فلسطین پر قبضہ جما لیا۔
امام خمینی ؒ نے مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کے درمیان دوبارہ زندہ کیا اور فلسطین کی بُھلائی جانی والی اہمیت کو ایک مرتبہ پھر زندہ کیا۔آج عالم اسلام یوم قدس کو طاقت اور قدرت کے ساتھ امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کہہ کر صہیونی نظام کو للکار رہا ہے۔