برطانوی شیعہ اور امریکی سنی مسلمانوں میں اتحاد نہیں چاہتے
ایرانی پارلیمنٹ میں اہلسنت کی نمائندہ کمیٹی کے رکن " شہاب نادری" نے کہا
ایران میں برطانوی شیعہ اور امریکہ کے پروردہ سنی، مسلمانوں میں اتحاد نہیں چاہتے اور وحدت کے دشمن ہیں
شیئرینگ :
برطانوی شیعہ اور امریکی سنی مسلمانوں میں اتحاد نہیں چاہتے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، ایرانی پارلیمنٹ میں اہلسنت کی نمائندہ کمیٹی کے رکن " شہاب نادری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی فرمودات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ، ایران میں برطانوی شیعہ اور امریکہ کے پروردہ سنی، مسلمانوں میں اتحاد نہیں چاہتے اور وحدت کے دشمن ہیں جو کہ ایک قیچی کی مانند مسلمانوں میں محبت کی ڈور کو کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، جس علاقے میں انتخابات میں حصہ لیا وہاں پر اکثریت سنی مسلمان بالحصوص شافعی مذہب کے مسلمان آباد ہیں جو کہ شیعہ مکتب فکر سے بہت زیادہ مماثلت رکھتے ہیں اور میں اس بات کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جمہوری اسلامی ایران نے مسلمانوں میں اتحاد کے لیے بے مثال کام کیا ہے ،بعنوان ہم اہسلنت ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے اہسنت کی نمائندگی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، ایران کے اہلسنت انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں ہر قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اور اپنی جان، مال اور ہر طریقے سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے رہے گے۔ عراق کے ساتھ 8 سالہ جنگ میں اہسنت شہید اور کیمیائی بم سے متاثر افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...